Live Updates

لودھراں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

این اے 154 میں‌حالات کشیدہ ہو گئے ، مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 15:24

لودھراں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : لودھراں میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دو خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ عمارت کے شیشے توڑ دئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ حالات کشیدہ ہونے کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آئندہ کل ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات