کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران پر فرد جُرم عائد
سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 11:42
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) :سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آئی جی سندھ اور دیگر افسران پر فرد جُرم عائد کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ رواں برس تئیس مئی کو سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں یہ حادثہ پیش آیا ، جب نقاب پوش اہلکاروں نے صحافیوں اور ذوالفقار مرزا کے کارکنوں پر تشدد کیا تھا ۔
(جاری ہے)
حادثہ احاطہ عدالت میں پیش آیا تھا لہٰذا ذوالفقار مرزا نے حادثے کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ احاطہ عدالت میں میڈیا نمائندوں اور کارکنان پر تشدد کیا گیا جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے لہذٰا پولیس اور دیگر ذمہ داران افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
عدالت میں آئی جی سندھ نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں صفائی کا موقع دیا جائے جس پرعدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس پر تمام نامزد ذمہ داران کو بھر پور موقع دیا جا چکا ہے اورموقف بہت بار سنا جا چکا ہے ،۔ جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس افسران پر توہین عدالت کیس میں فرد جُرم عائد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.