شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 21 دسمبر 2015 23:27

شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کی جانب سے خریدا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر لیگ کی پانچوں ٹیمیں شاہد آفریدی کو خریدنا چاہتی تھیں۔ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے مرحلے میں اسلام آباد کی پہلی جبکہ پشاور کی دوسری باری تھی۔ اس لیے ان دونوں ٹیموں کی انتطامیہ کے مابین اس حوالے سے طویل مذاکرات ہوئے جس کے بعد اسلام آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی کو نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔