اے ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں نعت پڑھنے کا ترمیمی بل منظور کروانے پرکیپٹن (ر) محمد صفدرکو عشق رسول ﷺ ایوارڈ دینے کا اعلان

اتوار 20 دسمبر 2015 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) انجمن طلباء اسلام لاہورڈویژ ن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت شریف پڑھنے کا ترمیمی بل منظور کروانے پرکیپٹن (ر) محمد صفدرکو عشق رسول ﷺ ایوارڈ دینے کیلئے بھرپورکنونشن کا انعقاد کرکے عشق رسول ﷺ ایوارڈ دے گی ۔ نعت شریف پڑھنے کیلئے ترمیم خو ش آئند ہے۔

یہ فیصلہ عاشقان رسول کیلئے بے پناہ خوشی کا باعث ہے۔ نعت شریف پڑھنے کیلئے ترمیم کی حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ نعت شریف پڑھنے کی تحریک کا آغاز 2008ء میں پنجاب اسمبلی سے زمانہ طالب علمی میں انجمن طلباء اسلام سے وابستہ اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری طاہر محمود ہندلی،چوہدری امجد علی میوء ،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،شوکت بسراء ،احسن رضا میوء اور دیگر نے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پوری قوم کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دوسرے ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قومی اسمبلی کا نعت شریف پڑھنے کیلئے ترمیم کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں غلامان کیلئے تحفہ ہے ۔اس عظیم سعادت پر کیپٹن (ر) محمد صفدر،پیر سید عمران شاہ ولی ،پیر امین الحسنات شاہ اور دیگر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :