آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 20 دسمبر 2015 21:37

آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت گوپس، پارہ چنار میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات، ہنزہاور استور میں منفی 06، گلگت، دیر، کالام اور سکردو میں منفی 05، مالم جبہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :