وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ، ’مایوں‘ کی تقریب رائے ونڈ جاتی امراء میں ہوئی

باقاعدہ تقریبات کا انعقاد 24سے 26دسمبرتک ہوگا

اتوار 20 دسمبر 2015 19:00

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ، ’مایوں‘ کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں برقی قمقموں سے سجائے جانے وا لے ر ائے ونڈ جاتی امراء میں مریم نواز کی بیٹی کا ’مایوں‘ منعقد ہوا مہمانوں کی تواضح دیسی مرغی کے قورمہ، مٹن ، فش، پرونز ، مٹن پالک گوشت مٹن بریانی اور دیگر ڈشز شروع ہو گئی جبکہ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ انعقاد 24سے 26دسمبرتک کیاجائے گا زرائع کے مطابق مریم نواز کی صاجزادی کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں اور ’مایوں‘ کی تقریب رائے ونڈ جاتی امراء میں ہوئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد اور عزیز و اقارب شریک ہوئے، مہمانوں کی تواضح دیسی مرغی کے قورمہ، مٹن ، فش، پرونز ، مٹن پالک گوشت مٹن بریانی اور دیگر ڈشز سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اور تقریب میں قریبی خاندانی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور اعلیٰ شخصیات کیوجہ سے علاقے کی گشت بھی بڑھادی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ انعقاد 24سے 26دسمبرتک کیاجائے گا، بارات کے بیٹھنے کا انتظام جاتی عمرہ رہائش گاہ میں کیاجائے گا جبکہ شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں گاڑیوں کی پارکنگ ہوگی۔

معروف تاجر اور کیپٹن صفدر کے سمدھی میاں منیر نے ولیمے کا انتظام اپنے شادی ہال میں کیاہے۔ شادی کی مناسبت سے جاتی عمرہ کے چاروں اطراف لائٹنگ کا انتظام کیاجارہاہے جبکہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اندر بھی خوبصورت مصنوعی پھولوں ، برقی قمقموں سمیت دیگر چیزیں لگا کر رہائش گاہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جارہاہے جبکہ بارات کے دن جاتی عمرہ کو عام شہریوں کیلئے بند کردیاجائے گا ۔