چین کی بحیرہ جنوبی چین میں بڑی فوجی مشقیں،بحری بیڑوں جنگی طیاروں اورگن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا

اتوار 20 دسمبر 2015 13:37

چین کی بحیرہ جنوبی چین میں بڑی فوجی مشقیں،بحری بیڑوں جنگی طیاروں اورگن ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) چین نے نیوی کی سالانہ ٹریننگ کے سلسلے میں بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں کیں جس میں بحری بیڑوں جنگی طیاروں اورگن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیاکے مطابق ساوٴتھ چائنہ سی میں چینی افواج کی فوجی مشقیں ہوئیں کئی روزتک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں بحری بیڑوں،گن شپ ہیلی کاپٹرز اورفضائی طیاروں نے حصہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے یہ واضح نہیں کیاکہ یہ مشقیں بحیرہ جنوبی چین میں کس مقام پرہوئیں اورنہ ہی ان کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :