Live Updates

عمران خان اور آرمی چیف راحیل شریف کی خلیجی ممالک میں بے پناہ مقبولیت، عوام محبت کے اظہار کیلئے نت نئے طریقے اپنانے لگے

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 00:48

عمران خان اور آرمی چیف راحیل شریف کی خلیجی ممالک میں بے پناہ مقبولیت، ..
دوحہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19دسمبر 2015 ء) عمران خان اور آرمی چیف راحیل شریف نےخلیجی ممالک میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور آرمی چیف راحیل شریف بے پناہ مقبول ہیں۔ پاکستانی لیڈروں کے علاوہ خلیجی ممالک کے لیڈران بھی بیرون ملک پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی آرمی چیف راحیل شریف اور عمران خان سے محبت کے اظہار کیلئے نت نئے طریقے اپناتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں قطر میں مقیم ایک پاکستانی کی جانب سے اپنی گاڑی پر ایک تصویر لگائی گئی جس نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہے۔مذکورہ تصویر میں قطرکے شاہی خاندان کیساتھ آرمی چیف راحیل شریف اور عمران خان کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں رہنما بیرون ملک پاکستانیوں میں کتنے مقبول ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات