Live Updates

تحریک انصاف کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، ہمارے سیاستدانوں میں سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں ہے،چوہدری سرور

نیلسن منڈیلا سے متاثرہوں ، جنہوں نے اپنی اولاد کیلئے جائیدادیں نہیں چھوڑی ہیں ان کے آج بھی نام زندہ ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:21

تحریک انصاف کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، ہمارے سیاستدانوں میں سچ اور جھوٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو چیز رہ گئی وہ صرف مجھے تحریک انصاف میں نظر آئی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک پارٹی کے سربراہ ہیں ان کی وطن واپسی سے کوئی سیاسی ہلچل نہیں ہوگی۔

ان کی واپسی سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں میں سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں ہے میں جس شخصیت سے متاچر ہوں وہ بدقسمتی سے مسلمان نہیں ہے۔ نیلسن منڈیلا نے اپنی ذات کیلئے اپنی قوم کیلئے اپنی جان کو وقف کردیا۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اپنی اولاد کیلئے جائیدادیں نہیں چھوڑی ہیں ان کے آج بھی نام زندہ ہیں، سرسید احمد خان ‘ علامہ اقبال‘ قائد اعظم ان شخصیات نے اپنے لیے اور اپنی اولاد کیلئے جائیدادیں اکٹھی نہیں کیں اس لئے ان کے نام اب تک زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو چیز رہ گئی وہ صرف مجھے تحریک انصاف میں نظر آئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات