آصف علی زرداری کی روضہ رسول پر حاضری، مسجد نبوی میں نوافل اداکئے، ملکی سلامتی کے لئے دعائیں

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:58

آصف علی زرداری کی روضہ رسول پر حاضری، مسجد نبوی میں نوافل اداکئے، ملکی ..

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے۔ انہوں نے روضہ رسول کے متولی نوری محمد احمد علی کی رہائش گاہ پر عشائیے میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے روزہ رسول پر حاضری دی،مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔انہوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے کلید بردار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :