بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:51

بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19دسمبر 2015 ء) بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے اہل خانہ کیساتھ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ دبئی میں قیام کے دوران بختاور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں بختاور دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت سے زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس دوران بختاور کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔ بختاور کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیاہے اور ان کی دلیری کی کافی تعریف کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ کھیل دنیا بھر میں کافی پسند کیا جاتا ہے تاہم اس ایک خطرناک کھیل بھی تصور کیا جاتا ہے ۔

ماضی میں اس کھیل کے کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ اس کے باوجود اس کھیل کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔