آصف زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر آئے تو” دھر“ لیے جائیں گے ‘شیخ رشید کا دعویٰ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:55

آصف زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر آئے تو” دھر“ لیے جائیں گے ‘شیخ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا احتساب ہونے لگے تو طبیعت کی خرابی کا بہانہ کرتے ہیں‘رینجرز کے خلاف سندھ اسمبلی میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ نواز شریف حکومت اب کیا کرتی ہے‘ مجھے شک ہے آصف زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر نہیں آئیں گیا اور اگر آئے تو دھر لیے جائیں گے کیونکہ حالات بہت سخت خراب ہیں‘ قومی قیادت کا معیار بہت گر گیا ہے اور فوج کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ر ینجرز کے خلاف سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے دیکھنا یہ ہے کہ اب نواز شریف کی حکومت کیا کرتی ہے ؟ ۔