اسلام آباد : مولانا عبد العزیز کو گرفتار نہیں کر سکتے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری‌نثار نے بے بسی کا اظہار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:49

اسلام آباد : مولانا عبد العزیز کو گرفتار نہیں کر سکتے ، وفاقی وزیر داخلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ہم لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو گرفتار نہیں کر سکتے .

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے لال مسجد کے اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر دو سے تین مرتبہ موبائل فون سروس کچھ گھنٹے کے دورانیے کے لیے معطل کی جا چُکی ہے. وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مولانا عبد العزیز کی گرفتاری پر ایوان میں سب سے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کر دی ہے.دوسری جانب سینیٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی 61 کالعدم تنظیموں کی فہرست میں داعش کو بھی شامل کر لیا گیا ہے .

متعلقہ عنوان :