کراچی : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج، اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 11:28

کراچی : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی اجلاس ، اپوزیشن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے بنچوں پر حاضری کا تناسب قدرے کم تھا.

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے ایجنڈے کو تیزی سے مکمل کرنے پر احتجاج کیا اور احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کی نشست کا گھیراؤ کر لیا . اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کو خاموش رہنے اور نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی . اپوزیشن نے احتجاج کیا کہ پیش کی جانے والی تحاریک پر بات کی جائے اور اسپیکر اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں. اپوزیشن کے احتجاج جاری رکھنے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوان کا اجلاس 22 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا.