وفاقی وزیر داخلہ کے موثر اقدامات پر پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں تعریف مجبور، اپوزیشن کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر کی کھل کر ستائش
چوہدری نثار کام زیادہ کرتے اور نظر کم آتے ہیں، یہ اچھی روایت ہے ، دیگر وزراء بھی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی وزارتوں کی کارکردگی ایوان میں پیش کریں، وزیر داخلہ نے ماتحت اداروں ، پاسپورٹ آفس، امیگریشن اور نادرا میں شاندار اصلاحات کی ہیں ، قومی اسمبلی میں نوید قمر، شیریں مزاری، عبدالوسیم، آفتاب شیرپاؤ اورصاحبزادہ طارق اﷲ کی وزارت داخلہ کی کارکردگی رپورٹ پر بحث کے دوران چوہدری نثار کی تعریف
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ملک کی بہتر ی کے لئے گئے موثر اقدامات پر پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ کی تعریف پر مجبور ہوگئیں اور ملکی پارلیمانی تاریخ میں کسی بھی وزیر کی کارکردگی کی کھل کر ستائش کرتے ہوئے متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک کے لئے بہت بہتر کام کررہے ہیں اور اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، چوہدری نثار نے جو مثالی روایت قائم کی وہ تمام دیگر وزراء کے لئے قابل تقلید ہے ،تمام وزراء چوہدری نثار کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹیں ایوان میں پیش کریں ۔
جمعرات کووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جب اپنی وزارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی تو اس پر ایوان میں بحث کے دوران پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں تعریف وزیر داخلہ کی تعریف پر مجبور ہوگئیں اور اپوزیشن ارکان نے ملک میں امن وامان کے قیام ، کرپشن کے خاتمے اور بہتر ی کے لئے کئے گئے موثر اقدامات پرچوہدری نثار علی کی کھل کر ستائش کی بحث میں حصہ لینے والے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے قائدین و ارکان نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر کی واضح اور کھلے دل سے تعریف کی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.