چڑیا گھر کے مصور جانوروں کے فن پاروں کی نیلامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 02:16

چڑیا گھر کے مصور جانوروں کے فن پاروں کی نیلامی
میسا چوسٹس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16دسمبر 2015 ء) میسا چوسٹس کا ایک چڑیا گھر جانوروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے جانوروں کی بنائی تصاویر نیلام کر رہا ہے۔بٹن وڈ پارک زو، نیو بیڈفورڈ، میسا چوسٹس کی انتطامیہ چڑیا گھر کے جانوروں کے بنائے ہوئے بہت سےفن پاروں کو نیلام کر رہی ہے۔آرٹ گو وائلڈ نامی تقریب سے حاصل ہونے والی رقم پارک کے تعلیمی پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پارک کے فیس بک پیج اور ویب سائٹ پر موجود ایک ویڈیو میں ایک جانورکو تصویر بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے جانوروں کا چڑیا گھر ملازمین کے ساتھ تعلق مضبوط ہوگا۔چڑیا گھر کے ملازمین تصویر بنانے پر جانوروں کو انعام میں کھانے کی چیزیں دیتے ہیں۔تصویروں کی نیلامی میں 50 تصاویر نیلام کی جائیں گی۔ یہ تمام تصاویر جانوروں نے برش یا اپنے پنجوں کے ذریعے بنائیں ہیں۔تصویروں کی نیلامی 15 دسمبر کو ختم ہوجائےگی۔