تاشفین ملک اور رضوان فاروق کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے تعلق ثابت نہ ہو سکا،ایف بی آئی کی تصدیق

بدھ 16 دسمبر 2015 23:59

تاشفین ملک اور رضوان فاروق کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے تعلق ثابت نہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذوروں کے سنٹر پر فائرنگ میں ملوث تاشفین ملک اور رضوان فاروق کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے تعلق ثابت نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تاشفین ملک اور رضوان فاروق کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔ سین برناڈینو ملزمان نے سوشل میڈیا پر جہادی گروپ کو سپورٹ کرنے کی بات نہیں کی،شادی سے پہلے رضوان فاروق اور تاشفین میں جہاد پر گفتگو ہوئی تھی۔