وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا

بدھ 16 دسمبر 2015 23:59

وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا،بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم اس وقت تک استعفی منظور نہیں کریں گے جب تک سپریم کورٹ شجاعت عظیم کے خلاف کیس میں اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں وزیر اعظم نواز شریف نے شجاعت عظیم کواپنا خصوصی مشیر مقرر کیا تھا تاہم شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے پی آئی اے کی فروخت میں حصہ لینے سے روکے جانے کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔شجاعت عظیم 11 جنوری کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔شجاعت عظیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر نئی درخواستوں میں کہا گیا ہے 1968 سے 1979 تک پاکستان ایئر فورس میں سروس کے بعد ان کا کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ عدالت میں دوہری قومیت (کینیڈا اور پاکستان) اور کورٹ مارشل کے تنازعات کی وجہ سے شجاعت عظیم نے اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی مشیر برائے ایوی ایشن ڈویڑن کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :