عراق میں 25 سال کے بعد سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا

سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ بغداد پہنچ گیا ،سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بدھ 16 دسمبر 2015 21:32

عراق میں 25 سال کے بعد سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا

الریاض/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں پچیس سال کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے،عراق کے سابق صدر صدام حسین کی 1990ء میں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر اور عملہ کو واپس بلا لیا تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ بدھ کو بغداد پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی قیادت سعودی عرب کے نائب سفیر کررہے تھے۔بغداد کے ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا،سعودی سفیر آج (جمعرات کو )بغداد پہنچیں گے تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث انھوں نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی ،سعودی عرب عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں ایک قونصل خانہ بھی کھول رہا ہے،ادھرسعودی عرب کے حکومتی ترجمان نے کہاکہ عراقی قیادت اس کے علاقائی حریف ایران کے زیر اثر ہے اور اس وقت ایران کی حمایت اور تربیت یافتہ بہت سی شیعہ ملیشیائیں عراق میں داعش اور دوسرے گروپوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :