عراق کے صحرائی علاقے سے قطری شکاری اغوا،تلاش شروع

حملہ آور ’تقریباً 50‘ فور ویل ڈرائیو گاڑیوں پر سوار شکاریوں کے کیمپ میں داخل ہوئے ،عراقی حکام

بدھ 16 دسمبر 2015 20:32

عراق کے صحرائی علاقے سے قطری شکاری اغوا،تلاش شروع

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) عراق میں حکام نے کہاہے کہ سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سے مسلح افراد نے کم سے کم 26 قطری شکاریوں کو اغوا کر لیا ہے،بڑے پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،عراق میں ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ بدھ کی صبح حملہ آور ’تقریباً 50‘ فور ویل ڈرائیو گاڑیوں پر سوار تھے جب وہ شکاریوں کے کیمپ میں داخل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ ناصریہ سے آنے کے بعد جنوبی سماوا سے 130 کلو میٹر دور لیہ کے علاقے میں انھوں نے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔سماوا پولیس افسر نے بتایا کہ شکاریوں کو عراقی سکیورٹی فورسز نے محافظ فراہم کیے تھے لیکن انھوں نے زیادہ مسلح محافظ ساتھ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ہم کم سے کم سو مسلح افراد کی بات کر رہے ہیں جو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے لیس تھے۔

اغوا شدگان میں رائل فیملی کا رکن بھی شامل ہےامریکی اتحادیوں کی داخل ہونے اور قبضے کے تقریبا 12 سال کے بعد بھی عراق میں پر تشدد اور جنگجوؤں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں 16 ترک کارکنوں کو بغداد سے مبینہ طور پر شیعہ مسلم جنگجوؤں کی جانب سے اغوا کرنے کے ایک ماہ بعد چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :