مکہ مکرمہ کرین حادثہ ، 5 انجینئیرز اور تکنیکی ماہرین مجرم قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 14:28

مکہ مکرمہ کرین حادثہ ، 5 انجینئیرز اور تکنیکی ماہرین مجرم قرار

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : عربی زبان کے روزنامہ ”الوطن“ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں برس 11 ستمبر کو حج سے قبل مسجد حرام میں ہونے والے کرین حادثہ پر جدہ کی بیورو آف انوسٹی گیشن اور پبلک پراسیکیوشن (بی آئی پی) نے 5 تکنیکی ماہرین اور انجینئیرز کو مجرم قرار دے دیا ہے. ذرائع نے مجرم قرار دئے گئے انجینئیرز اور تکنیکی ماہرین کا نام تو نہیں بتایا البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ مجرم قرار دئے گئے انہی 5 افراد پر فرد جرم عائد کر کے سزا دیے جانے کا امکان ہے.

مذکورہ پانچ افراد کو مسجد حرام کی توسیع کے پراجیکٹ پر نگران مقرر کیا گیا تھا جس میں حکومتی حکام بھی شامل تھے.

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بی آئی پی نے دو ماہ قبل اپنی تحقیقات کا آغاز بن لادن کمپنی میں مشتبہ افراد سے کیا جس کے بعد ان کے حادثہ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے. روزنامہ الوطن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ جدہ کی بی آئی پی مجرموں کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے اپنی تحقیقات ریاض کی بی آئی پی کو بھجوائے گی. بن لادن کمپنی کے آفیسرز کو کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک ملک چھوڑنے سے منع کر دیا گیا تھا جبکہ اسی دوران اس کمپنی کو دیگر پراجیکٹس سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا. یاد رہے کہ کرین حادثے میں 111 عازمین حج شہید جبکہ 394 کے قریب عازمین حج زخمی ہوئے تھے.

متعلقہ عنوان :