پیرس حملوں سے تعلق کے شبے میں مزید 3 افراد گرفتار

بدھ 16 دسمبر 2015 12:14

پیرس ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) فرانسیسی پولیس نے گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں سے تعلق کے شبے میں مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکام کے مطابق ان مشتبہ ملزمان کا تعلق جنوری اور نومبر میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں سے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے خون ریز حملوں میں 130 افراد مارے گئے تھے اور ان حملوں کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ ان حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کی تلاش بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :