پشاور : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ، برسی کی تقریب کا آغاز ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 10:50

پشاور : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ، برسی کی تقریب کا آغاز ہو گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ہو گیا . سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پشاور میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں. پہلی برسی کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پوری قوم بھی متحد ہے.

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اے پی ایس حملے میں زخمی ہونے والے طلبا اور شہدا کے اہلٍ خانہ بھی شریک ہیں.

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. شہدائے اے پی ایس کے لئے منعقد کی گئی اس دعائیہ تقریب میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا . یاد رہے کہ گذشتہ برس 16 دسمبر کوسفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 150 سے زائد طلبا اور اسٹاف شہید ہو گئے .