ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کا فارمولا،کمرشل سائن بورڈز پر” این ٹی این درج“ کرنے کی تجویز

فیصلہ ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے،ہدایت پر عمل نہ کرنے والے کی دکان یا کاروبار کو سیل کر دیا جائے گا

منگل 15 دسمبر 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) حکومت کو ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کیلئے”نئی تجویز“ دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ” کمرشل سائن بورڈز ”پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس نمبر درج کرنا لازمی قرار دیا جائے تاہم آوٹ ڈور ایڈورٹائزینگ،سائن بورڈز پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس لکھنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے دکان داروں کے کاروبار ی سیٹ آپ کو سیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تمام کاروباری کمپنیز اپنت لیٹر ہیڈ پراین ٹی این اور سیلز ٹیکس کو لازمی شامل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :