Live Updates

اسلام آباد : یورپ اور امریکہ میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام مخالف بیانات تشویشناک ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 12:57

اسلام آباد : یورپ اور امریکہ میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام مخالف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا یا کمی؟ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام مخالف بیانات تشویشناک ہیں ۔ تما م انتہا پسند رہنما مسلم ممالک میں امریکی مفادات سے لا علم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے امریکہ میں موجود مسلمانوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے انتہا پسند عناصر کو مزید تقویت مل رہی ہے۔اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مضحکہ خیز ، گمراہ کن اور ان کی بیامر ذہنیت کے عکاس ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند بیانا ت کے ذریعے اسلام فوبیا کو تقویت نہیں دی جانی چاہئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات