بہتر ہے کہ تاشفین ملک کے معاملے پر سعودی عرب سے رابطہ کیا جائے ، وزارت داخلہ پاکستان نے امریکی حکام کو واضح کر دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 11:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) :وزارت داخلہ پاکستان نے تاشفین ملک کے معاملے پر امریکی حکام کو سعودی عرب سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیلی فورنیا شیرف ڈیپارٹمنٹ کے افسر جان کروکر نے لاس اینجلس میں ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان قمر عباس کھوکھر کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ تاشفین ملک کی تدفین کرنا ہے، امریکی قانون کے تحت تدفین کے دوران کسی قریبی عزیز کا موجود ہونا لازمی ہے لہٰذا پاکستان سے تاشفین ملک کے کسی قریبی عزیز کی نامزدگی کر ے شرکت کے لیے بلایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی قونصل جنرل نے امریکی حکام کا خط وزارت خارجہ کو بھیجا جو اس سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ۔ نجی اخبار کے رپورٹر کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر امریکی حکام کو جواب دیا گیا کہ تاشفین ملک کا کوئی قریبی عزیز پاکستان میں موجود نہیں ہے۔(جاری ہے)
جوابی مراسلے میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اس ضمن میں سعودی عرب سے رابطہ کریں کیونکہ تاشفین ملک کے اہل خانہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے امریکی حکام کی تاشفین ملک کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو ناکامی کا راستہ دکھا دیا۔ واضح رہے کہ تاشفین ملک کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.