پاکستان ایشیاء کی17معیشتوں میں مہنگائی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آچکا ہے‘ خالد پرویز

پیر 14 دسمبر 2015 22:24

پاکستان ایشیاء کی17معیشتوں میں مہنگائی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آچکا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کی17معیشتوں میں مہنگائی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آچکا ہے ‘ 2015ء میں بیروزگاری بھی خوفناک شرح سے بڑھی ہے ۔ دنیا میں تیل کے ریٹس انتہائی کم سطح پر آچکے ہیں مگر نہ پٹرول کی قیمتیں نیچے آئی ہیں نہ بجلی ریٹس میں کوئی ریلیف دیا جا رہا ہے ۔

اوپر سے ٹیکسوں کا جس طرح کا ظالمانہ نظام نافذ ہے اس سے صرف عام آدمی اور چھوٹے تاجر متاثر ہوتے ہیں ۔ ملک کی لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے اور بااثر طبقات سے ٹیکس وصولی حکمرانوں کا ہدف ہی نہیں ہے۔ ڈالر ایک بار پھر 108روپے کی شرح کو چھو رہا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود گردشی قرضے بدستور بڑھ رہے ہیں کیا یہی وہ معاشی بہتری ہے جس کا ’راگ حکمران الاپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خالد پرویز نے کہا حکومتی اکنامک مینجرز نے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 5سالوں میں جبراً (78) ارب تو کاٹ لیے ہیں مگر اس سے چھوٹے کاروباری جس قدر متاثر ہوئے ہیں اور حکومت کی اخلاقی ساکھ جس قدر گری ہے اس کا اندازہ انہیں نہیں ہے ۔ چھوٹے تاجر معیشت میں نہایت اہم حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں وِد ہولڈنگ ٹیکس کی چکی میں پیس کر معاشی بہتری کا ہدف حاصل کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :