آرمی چیف کو کمیشنڈ رجمنٹ کے کرنل آف بٹالین کے بیج لگا دیئے گئے

جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، ریٹائر افسران نے آرمی چیف کو بیج لگائے

پیر 14 دسمبر 2015 21:38

آرمی چیف کو کمیشنڈ رجمنٹ کے کرنل آف بٹالین کے بیج لگا دیئے گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کمیشنڈ رجمنٹکے کرنل آف بٹالین کے بیج لگا دیئے گئے ۔ آرمی چیف کو بیج ریٹائر افسران نے لگائے۔

(جاری ہے)

پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ریٹائرڈافسران کی جانب سے کمیشنڈ رجمنٹ کے کرنل آف بٹالین کے بیج لگا دیئے گئے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں سکس بٹالین کے کرنل آف بٹالین کے بیج لگائے گئے ہیں، اس بٹالین سے تعلق رکھنے والے سابق سینئر افسران نے انہیں بیج لگائے۔