ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث بڑے پبلشرز کے گر د گھیر اتنگ کرنے کا فیصلہ

پیر 14 دسمبر 2015 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری میں ملوث بڑے پبلشرز کے گر د گھیر اتنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریو نیو ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث شہر کے بڑے پبلشرز کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔مصنفین کی کتابیں بیرون ملک سے چھپواکر کمرشل امپورٹ کرنے والے پبلشرز کا بھی آڈٹ ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پبلشرز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اور شہر کے بڑے پبلشرز کا گزشتہ 5سالوں کا آڈٹ ہوگا ۔ پبلشرز پر بطور مینو فیکچرر35فیصد ، کمرشل امپورٹر پر5فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :