21 مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس،ایف بی آر نے سکیل 18 کے 60 آفیسران کو نامزد کردیا

تبادلے و تقرریاں جاری

پیر 14 دسمبر 2015 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) ایف بی آر نے 21 مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کیلئے بنیادی سکیل 18 کے 60 آفیسران کو نامزد کردیا ہے ۔ ایف بی آر میں تبادلے و تقرریاں جاری۔ تین آفیسران کے تبادلے کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اکیسویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کی لئے گریڈ 18 کے ساٹھ آفیسران کو نامزد کردی اگیا ہے۔

کورس کیلئے لاہور‘ کراچی‘ پشاور اور کوئٹہ میں سینٹر رکھے گئے ہیں۰ ایف بی آر کے مطاب تین مہینوں پرمشتمل کورس لاہور‘ پشاور اور کراچی میں یکم فروری 2016 ء سے 6 مئی 2016 تک ہوگا اورکوئٹہ میں کورس 7 مارچ 2016 سے دس جون 2016 تک مکمل کیا جائے گا۔ کورس کیلئے نامزد آفیسران کو چوبیس دسمبر 2015 تک میڈیکل رپورٹ اور درخواست جمع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس سے آفیسران کی پروموشن میں مدد ملتی ہے کیونکہ پروموش کیلئے کورس صروری قرار دیا گیا ہے ایف بی آر نے تین آفیسران کے مزید تبادلے بھی کردیئے ہیں جن میں توقیر احمد گریڈ 18 کو ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل آفس راولپنڈی‘ عبدالرزاق خان گریڈ 18 کو ڈپٹی کمشنر ائی آر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی اور ڈاکٹر طارق غنی بنیادی اسکیل 19 سیکرٹری ویل فیئر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے چیف (او پی ایس) (بی ٹی بی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طارق غنی کو (او پی ایس) (ایچ آر ایم) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :