پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی بھرپور منائی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 13:13

پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی بھرپور منائی جائیگی

چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء ) پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی چاغی میں بھی بھرپور انداز سے منائی جائے گی۔ فرنٹیر کور دالبندین رائفلز کی جانب سے اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے 16 دسمبر کو ضلعی صدر مقام دالبندین میں ایف سی کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جبکہ شام کوایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر شمعیں روشن کی جائیں گی۔

ایف سی حکام کے مطابق تقریبات میں شرکت کے لیئے دالبندین کے قبائلی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ضلع چاغی کے دیگر علاقوں نوکنڈی، تفتان اور تحصیل چاغی میں بھی اے پی ایس پشاور کے شہداء کی پہلی برسی منانے کے لیئے ایف سی کے متعلقہ ونگز کی جانب سے تیاریاں کی گئیں ہیں جہاں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :