نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ کی بھارتی اجیہ سبھا میں دورہ پاکستان پر بریفنگ، اپوزیشن کا شدید احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 11:09

نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ کی بھارتی اجیہ سبھا میں دورہ پاکستان پر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :بھارتی راجہ سبھا میں آ ج بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بریفنگ کے دوران اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ ہو ا۔ اسپیکر راجیہ سبھا نے اپوزیشن کو خاموش رہنے کی تلقین کی لیکن کوئی اثر نہ ہوا ، دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باوجود اپنا بیان جاری رکھا اور راجیہ سبھا کو اپنے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات مثبت رہی ۔ انہوں نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں ممبئی حملوں کا تذکرہ بھی کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے پاک بھارت تعلقات پر پالیسی بیان مکمل کر لیا۔