بلاول کو پیپلزپارٹی،آصفزرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا صدر بنائے جانیکا امکان

پیپلزپارٹی کو ہر فورم پرمضبوط بنا کر کھویا ہوا مقام واپس لیں گے ، پیپلزپارٹی کے تمام انتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا بھی امکان ہے عہدوں کا باضابطہ اعلان اور حتمی فیصلے جنوری 2016 کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے جائیں گے، پرویز اشرف

اتوار 13 دسمبر 2015 23:10

بلاول کو پیپلزپارٹی،آصفزرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا صدر بنائے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بنائے جانے کا امکان ہے‘ تاہم ان عہدوں کا باضابطہ اعلان اور حتمی فیصلے جنوری 2016 کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ہر فورم پرمضبوط بنا کر اپنا کھویا ہوا مقام واپس لیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام انتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا بھی امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی 2018 ء تک نئے جذبے اور قوت کے ساتھ سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :