فرنٹیئرکور نے دالبندین میں عیسائی اقلیت کے لیئے چرچ تعمیر کر دیا

اتوار 13 دسمبر 2015 22:37

فرنٹیئرکور نے دالبندین میں عیسائی اقلیت کے لیئے چرچ تعمیر کر دیا

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) فرنٹیئرکور نے دالبندین میں عیسائی اقلیت کے لیئے چرچ تعمیر کر دی۔اتوار کو دالبندین کی ریلوے کالونی میں چرچ کا افتتاح ایف سی دالبندین رائفلز کے میجر ریاض نے کیا جس کے دوران مسیحی بچیوں نے انھیں ویلکم کی، پھول پیش کیئے اور اپنی نیک خواہشات پر مبنی خطوط تھمائے۔

(جاری ہے)

دالبندین کی مسیحی برادری نے ایف سی دالبندین رائفلز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال چرچ کی از سر نوتعمیر پر دو سال بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنی مقررہ عبادات چرچ میں کریں گے اس سے قبل مختلف گھروں میں عبادت کرنے پر مجبور تھے۔

میجر ریاض نے کہا کہ ایف سی ملک و قوم کی دفاع کے ساتھ ساتھ یہاں آباد اقلیتوں کے حقوق کا خیال بھی رکھتی ہے کیونکہ اقلیت بھی اس ملک کا حصہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی بقاء و ترقی کے لیئے قابل قدر خدمات سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :