گوادر سیفٹی سٹی کے منصوبے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے 3ارب روپے کی منظوری دیدی گئی

اتوار 13 دسمبر 2015 22:21

گوادر سیفٹی سٹی کے منصوبے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے 3ارب روپے ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیوپی کے ایک اجلاس میں گوادر سیفٹی سٹی کے منصوبے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے 3ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں ترقیاتی عمل کو محفوظ اور معیاری بنانے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر سیف سٹی پر وجیکٹ کے فیز 2اور 3کے لئے 8ارب روپے کی سفارش کے علاوہ گوادرسیف سٹی پروجیکٹ کے لئے 3ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔ اس منصوبہ کے تحت گوادر میں لیزر الیکٹرانک ورچیول فینسنگ، شہر بھر میں کیمروں اور نجی بوٹس کے لئے وائرلیس مواصلاتی نظام کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے جس کا مقصد پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور ترقیاتی عمل کی نگرانی کو با مقصد بنانا ہے۔