اورنج لائن ٹرین شہر کے حسن میں مزید اضافہ کرے گی،اکمل خان باری

منصوبے سے تاریخی عمارتوں یا قومی ورثے کو نقصان نہیں پہنچے گا،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین شہر کے حسن میں مزید اضافے کرئے گی،اس منصوبے سے تاریخی عمارتوں یا قومی ورثے کو نقصان نہیں پہنچے گا،چند مفاد پرست سیاستدان میٹر بس کی طرح اورنج لائن ٹرین کی بھی مخالفت کررہے ہیں،آج روزانہ ہزاروں افراد میٹربس جیسی سستی اور آرام سفری سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،ایئر کنڈیشن گاڑیوں میں سفر کرنے والے سرمایہ غریبوں کی جان و مال کے دشمن ہیں،انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں جال بھچھا دیا ہے صوبے بھر میں سٹرکوں اور توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے آئندہ دو سالوں تک پنجاب اپنی ضرورت کی بجلی خود پیدا کرنے کے قابل ہو جائے گا،تام منصوبے پنجاب حکومت بغیر کمیشن اور کسی بھی غیر ملکی امداد کے مکمل کرے گی

متعلقہ عنوان :