Live Updates

عمران کا دورہ بھارت اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ،نوید چوہدری

ملک کے خارجی معاملات کسی اور کے ہاتھ میں ہیں اور عمران خان کا دورہ بھارت انہیں پالیسوں کی حکمت عملی کا حصہ ہے،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء او رسابق صدر آصف علی زرداری کی سابق مشیر نوید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا دورہ بھارت محض اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ملک کے خارجی معاملات کسی اور کے ہاتھ میں ہیں اور عمران خان کا دورہ بھارت انہیں پالیسوں کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت صرف لاہور ہی میں نظر آتی ہے شاہدرہ اوررائے ونڈ سے باہر پنجاب حکومت کاکوئی وجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات دسیتاب نہ ہوغریب عوام کے بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولتیں میسر نہ ہوں لوگ بے روز گار مہنگائی اور بلوں تلے دب کر خودکشیاں کر رہے ہوں اس ملک میں جنگلہ بس اور اورنج ٹرین جیسے اربوں روپے کے منصوبوں کا کوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ وفاقی حکومت تو کرپشن اور امن و امان کی صورتحال صرف کراچی میں نظر آتی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات