سعودی عرب، حوثی باغیوں کی سرحد پار کرنے کوشش، بارڈر فورسز نے 80 باغیوں کو ہلاک کردیا

حوثی باغیوں نے المغیالہ پوائنٹ پریمن کی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ، سعودی کام

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:43

سعودی عرب، حوثی باغیوں کی سرحد پار کرنے کوشش، بارڈر فورسز نے 80 باغیوں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) الحرث کے مقام سے یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سرحد پار کرنے کوشش کی جس پر سعودی بارڈر فورسز سے 80 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنوبی سرحد میں واقع شہر جازاں میں الحرث کے مقام سے سرحد پار کرنے کی ناکام کوشش میں 80 یمنی حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے المغیالہ پوائنٹ پریمن کی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بارڈر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 80 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کیبعد دیگر افراد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ 9 دسمبر کو بھی سعودی فورسز نے الحرث کے پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کو توپ خانے سے اس وقت نشانہ بنایا جب حوثی ایک گروپ کی شکل میں یمن کے ویران علاقے سے گزر کر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :