گیمبیا کو اسلامی جموریہ ملک قرار دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:20

گیمبیا کو اسلامی جموریہ ملک قرار دے دیا گیا

گیمبیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) گیمبیا کو اسلامی جموریہ ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک اور اسلامی ملک کا قیام پذیر میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک گیمبیا کو اب اسلامی جمہوریہ ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ گیمبیا کے صدر نے ملک کی آبادی کا 90 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہونے کے باعث اسے اسلامی جمہوریہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گیمبیا کے صدر کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد، آبادی اور اسلام کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مُلک کو اسلامی جمہوریہ ملک قرار دیا جائے. اس خبر کے سامنے آتے ساتھ ہی دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. ایک طرف جہاں مسلمانوں کو دنیا بھر میں تکالیف اور مصائب کا سامنا ہے وہیں پر ایک نئے اسلامی ملک کا قیام یقینا مسلمانوں کو مزید متحد اور طاقتور بنانے میں مددگار ثابت ہوگا.