Live Updates

عمران خان کا دورہ دہلی،لیگی حلقے خصوصی توجہ سے مانیٹر کرتے رہے

نئی دہلی کے دو روزہ طوفانی دورے نے عمران کو سیاسی طور پر ایک دفعہ پھر زندہ کردیا،لیگی رہنماء

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:46

عمران خان کا دورہ دہلی،لیگی حلقے خصوصی توجہ سے مانیٹر کرتے رہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ عمران خان کے دورہ دہلی کو مسلم لیگی حلقے خصوصی توجہ سے مانیٹر کرتے رہے اس حوالے سے جب مسلم لیگ کی ایک اہم شخصیت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو جس بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بظاہر لگتا ایسا تھا کہ ریحام سے علیحدگی اور بلدیاتی ہار کے بعد عمران خان سیاسی منظر نامے سے کچھ عرصہ کیلئے غائب ہو جائیں گے تاہم نئی دہلی کے دو روزہ طوفانی دورے نے عمران کو سیاسی طور پر ایک دفعہ پھر زندہ کردیا ہے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات اور اہم تقریب سے خطاب پر میڈیا کی بھرپور کوریج کے باعث عمران خان کو سیاسی آکسیجن فراہم کردی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :