سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اعترافی بیان میں ویڈیو کے دوران مسلسل رو رہے ہیں

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:23

سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اعترافی بیان میں ویڈیو کے دوران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اعترافی بیان میں ویڈیو کے دوران مسلسل رو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ویڈیو میں اعترافی بیان دیاہے جس میں وہ مسلسل روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا اور کیا انکشافات کیے ہیں یہ ویڈیو منظر عا م پر آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہا ں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مر جائیں گے تاہم ینجرز کی مرضی کا کوئی بیان نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :