ٹھٹھ ،سائیں سرکار کا کارنامہ

ٹھٹھ اور سجاول کے سرکاری ہسپتالوں کا کروڑوں کا فنڈ غیر ملکی این جی او مرلن فاونڈیشن کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:06

ٹھٹھ ،سائیں سرکار کا کارنامہ

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) ٹھٹھ سائیں سرکار کا کارنامہ ضلع ٹھٹھ اور سجاول کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو کروڑوں روپے فنڈز سمیت غیر ملکی این جی اوز مرلن فاونڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعدایک نوٹی فیکشن نمبرB.1.

(جاری ہے)

15/2015سیکریڑی صحت سندھ ڈاکٹر سعید احمد نے جاری کرکے ضلع ٹھٹھ کے تمام سرکاری تعلقہ و ضلعی اور رول ہیلتھ سینٹر ہسپتال جس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹھٹھ سول ہسپتال سجاول ،رورل ہیلتھ سینٹر گھارو ،کیٹی بندر،ور،جنگ شاہی،جھرک ،بگھان اور سجاول کا سول ہسپتال ،میرپور بٹھورو،جاتی ،رول ہیلتھ سینٹر چوہڑجمالی ،دڑو شامل ہیں جبکہ سائین سرکار نے ان سرکاری ہسپتالوں سمیت موجود لاکھوں روپے کی ادویات اور ان ہسپتالوں کا کروڑوں روپے کا سرکاری فنڈز چود کروڑ 58لاکھ ساٹھ ہزار بھی اس غیر ملکی این جی اوز مرلن فاونڈیشن کے حوالے کردئیے گئے ہیں واضع رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کام کرنیوالی غیر ملکی این جی اوز کو نکالا جارہا تو دوسری جانب سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کردیا گیا ہے دوسری جانب ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ مرلن فاونڈیشن این جی اوز جو انگلینڈ کی رجسٹرڈ شدہ ہے جس کے سربراہ پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین سابق صدر آصف زردای کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اور وزیراعلی سندھ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ ،سمیت پی پی ایچ آئی کے سابق سربراہ ریاض میمن اور دیگر ہیں نوٹی فیکشن کے اجراء کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں کا چارج مرلن فاونڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔