90 کی دہائی کی سیاست کا پھر سے آغاز ہوگیا، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:59

90 کی دہائی کی سیاست کا پھر سے آغاز ہوگیا، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ..
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی کی سیاست کا پھر سے آغاز ہوگیالیکن ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کی گئی دھواں دار پریس کانفرنس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اجازت سے 90 کی دہائی کی سیاست کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے تاہم ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ سندھ وفاقی کا اہم ستون ہے اسے ہلانے سے عمارت میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔