بھارت اور جاپان میں بلٹ ٹرین ، سول نیوکلیئر انرجی اوردفاع کے اربوں روپے کے معاہدے طے پا گئے

مودی کی سیکیورٹی کونسل کی رکنیت دلوانے کی بھی اپیل ہندوستان کو صرف ’ہائی اسپیڈ ٹرین ہی نہیں بلکہ ہائی سپیڈ ترقی بھی چاہئے،بھارتی وزیراعظم

ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:03

بھارت اور جاپان میں بلٹ ٹرین ، سول نیوکلیئر انرجی اوردفاع کے اربوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) بھارت اور جاپان کے درمیان بلٹ ٹرین ، سول نیوکلیئر انرجی ،دفاع اوردیگر معاہدے طے پا گئے ،دونوں ممالک کا دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،بھارتی نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو صرف ’ہائی اسپیڈ ٹرین ہی نہیں بلکہ ہائی سپیڈ ترقی بھی چاہئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کے پیش نظر بشمول نیوکلیئرانرجی،پہلی بلٹ ٹرین کے لئے ممبئی تا احمد آباد نیٹ ورک کی تعمیر اور دفاع سمیت متعدد معاہدوں پر ہفتے کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابی نے دستخط کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلٹ ٹرین کے لئے تقریباََ98ہزارکروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور جاپانی ہم منصب شنزو ابی نے باہمی ملاقات کے بعد دوطرفہ اہم سٹریٹیجک معاہدوں پردستخط کئے ہیں۔ دونوں رہنماؤ ں نے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ میں سکیورٹی اصلاحات سمیت بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔معاہدوں پر دستخط کے بعد نریندر مودی نے کہا بھارت میں جلد پہلا بلٹ ٹرین نیٹ ورک شروع ہو جائے گا. ممبئی احمد آباد کے درمیان پہلا ہائی سپیڈ ریل روٹ بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ پہلی بار جاپان ماروتی سوزوکی کاریں بھارت سے امپورٹ کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان ڈیفنس ایکوپمنٹ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں اپنی صحیح جگہ کے لئے جاپان سے مدد کی امید کرتے ہیں،دونوں ملک سمندری سیکورٹی کے معاملے میں بھی ساتھ رہیں گے۔ دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم شنزو ابی نے کہا کہ ہم میک ان انڈیا کے لئے مدد کریں گے ، جاپان وارنسی میں کنونشن سینٹر بنائے گا، جاپان 5 سال میں 35 بلین ڈالر کا سرمایہ کاری ہندوستان میں کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ مضبوط بھارت میرے ملک جاپان کے لئے اچھا ہے اور مضبوط جاپان بھارت کے لئے اچھا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو صرف ’ہائی اسپیڈ ٹرین ہی نہیں بلکہ ہائی سپیڈ ترقی بھی چاہئے‘۔بلٹ ٹرین کے لئے جاپان بھارت کو 50 سال کے لئے 90 ہزار کروڑ روپے کا لون گا۔

متعلقہ عنوان :