ننکانہ صاحب ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد ہلاک
ہفتہ 12 دسمبر 2015 10:47
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر2015ء) ننکانہ صاحب میں حساس ادارے کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بدلہ لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
خفیہ اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے ننکانہ صاحب کے علاقے میاں سنگھ کے باہر ناکہ بندی کر لی ۔
سیکورٹی اہلکاروں نے چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد موقع پر مارے گئے ۔ تین ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، پرائما کورڈز ، کلاشنکوف ، پسٹلز ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.