کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں163.41 پوائنٹس کی کمی

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 163.41 پوائنٹس کی کمی سے 33048.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 163.41 پوائنٹس کی کمی سے 33048.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 107.72 پوائنٹس کی مندی سے 19391.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 139.75 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 370.10 پوائنٹس کی کمی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 49.69 پوائنٹس کی مندی سے 16025.95 پوائنٹس، آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 108.95 پوائنٹس کی کمی سے 11569.67 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئرز انڈیکس 51.06 پوائنٹس کی مندی سے 15395.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 135.09 روپے کے اضافہ سے 3440.09 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کے سودے بھی 43.94 روپے کی تیزی سے 922.79 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاک اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 394.25 روپے کی مندی سے 7490.75 روپے اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمت بھی 38.50 روپے کی کمی سے 731.50 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.24 روپے سے شروع ہو کر 9.73 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 2 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار 500 حصص کے سودے 43.99 روپے سے شروع ہو کر 44.55 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 18 کروڑ 91 لاکھ 85 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 85 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار 14 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل سے کم ہو کر 69 کھرب 93 ارب 57 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 87 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 50 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ 98 ہزار 928 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 58 لاکھ 63 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔