ایف بی آر نے لیسکو کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 4کروڑ روپے کی ریکوری کرلی

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لیسکو کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 4کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )سیلز ٹیکس کی مد میں 1ارب 10کروڑ روپے کا نادہندہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے متعدد نوٹس جاری کیے گئے مگر کوئی جواب نہ آنے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو سید ندیم رضوی کی ہدایت پر آر ٹی او ون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو کے کے نیشنل بینک میں اکاؤنٹس منجمد کر دیئے اور بینک اکاؤنٹس سے 4کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔

متعلقہ عنوان :