ایف بی آر نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر لیسکو کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) ایف بی آر نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر لیسکو کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق کارروائی سال 2014 ء کے دوران ایک ارب سے زائد کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عمل میں لائی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نے عوام سے بلوں کی مد میں پیسے اکٹھے کئے لیکن واجب الادا ٹیکس کے حوالے سے تاحال رقوم جمع نہیں کرائیں جس پر ایف بی آر نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بقایا جات کی وصولی کیلئے لیسکو کے اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے چار کروڑ روپے کی وصولی کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :