کراچی اسٹاک ایکسچینج دہشت گردوں کے ممکنہ نشانے پر ، سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 12:14

کراچی اسٹاک ایکسچینج دہشت گردوں کے ممکنہ نشانے پر ، سکیورٹی کو ہائی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیشٍ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے. نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں بتایا گیا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ایک دہشت گرد گروہ جماعت ”احرار“ کی ہٹ لسٹ پر ہے.

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ مفتی رواں ماہ دسمبر میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کیلئے افغانستان سے 8 سے 10 دہشت گردوں کو بھیجنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.کرائم مانیٹرنگ سیل کے انچارج سید نذیر الدین شاہ کی جانب سے یہ خط پاکستان رینجرز ، سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی دہشت گرد واقعے سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور ہمہ وقت سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے.