سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون شجاعت عظیم کو کام سے روک دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 11:07

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون شجاعت عظیم کو کام سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون شجاعت عظیم کو کام سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شجاعت عظیم کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے 15دن کا وقت دیا جائے ، عدالت نے اس پر جواب دیا کہ وقت اس صورت میں دیا جاسکتاہے اگر یقین دہانی کرائی جائے کہ شجاعت عظیم 15اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

جس پر سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کوکام سے روکنے کا حکم دیا ہے جس ضمن میں شجاعت عظیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے مزید حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں شجاعت عظیم از خود پیش ہوں، جس پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پندرہ روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔